Saturday, May 18, 2024

ان ہاؤس تبدیلی ہوتی نظر آ رہی ہے؟، انشاء اللہ بہتر ہوگا، آصف زرداری کا صحافی کے سوال پر جواب

ان ہاؤس تبدیلی ہوتی نظر آ رہی ہے؟، انشاء اللہ بہتر ہوگا، آصف زرداری کا صحافی کے سوال پر جواب
January 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے صحافی کے ان ہاؤس تبدیلی کے سوال پر جواب دیا ’’ انشاء اللہ بہتر ہوگا ‘‘۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کے سوال پر کہا مجھے نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا، میں تو چاہتا تھا یہ حکومت پہلے دن چلی جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں، جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کی نیویارک پراپرٹی کیس میں ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔