امیر قطر نے شیخ محمد بن عبدالرحمان کو وزیراعظم مقرر کردیا

دوحہ (92 نیوز) - قطر کے امیر شیخ تمیم نے شیخ محمد بن عبدالرحمان کو وزیراعظم مقرر کردیا۔ شیخ خالد بن خلیفہ نے منگل کو امیر قطر کو استعفیٰ پیش کیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم نے وزیراعظم شیخ محمد کی نئی کابینہ کا حکم نامہ بھی جاری کیا۔ وزیراعظم شیخ محمد وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے۔ ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نائب وزیراعظم کے ساتھ وزیر برائے دفاع امور بھی ہوں گے۔
شیخ محمد جنوری 2016ء سے قطر کے وزیر خارجہ ہیں، انہیں نومبر2017ء میں نائب وزیراعظم بھی منتخب کیا گیا تھا۔