Tuesday, December 5, 2023

امیکرون کو کورونا کی معمولی قسم نہ سمجھا جائے، عالمی ادارہ صحت

امیکرون کو کورونا کی معمولی قسم نہ سمجھا جائے، عالمی ادارہ صحت
January 7, 2022 ویب ڈیسک

جنیوا (92 نیوز) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے امیکرون کو کورونا کی معمولی قسم نہ سمجھا جائے۔

 عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے میڈیا بریفنگ میں کہا اومیکرون کو ہلکے ویر ینٹ کے طور پر نہ دیکھا جائے۔ اومیکرون کا پھیلاؤ بہت تیزی سے ہو رہا ہے۔ عالمی سطح پر ویکسین کی تقسیم بہت سست ہے ۔ جولائی تک 109 ممالک ویکسین کے ہدف سے محروم رہ جائیں گے۔

ادھر دنیا بھر میں کورونا کی شدید لہر چھائی ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد 30 کروڑ 32 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 54 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں چوبیس گھنٹوں میں 7 لاکھ سے زائد کیسز ، 1802 اموات رپورٹ ہوئیں۔ برطانیہ میں ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد نئے کیسز  اور 343 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ فرانس میں 3 لاکھ 32 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جرمنی میں کورونا کے 63 ہزار 111 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 431 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ روس میں 15 ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ، 828 افراد ہلاک ہوئے۔ ترکی میں 66 ہزار 467 نئے کیسز سامنے آئے، 143 اموات ہوئیں۔

 دوسری طرف بھارت میں 90 ہزار 928 نئے کورونا کیسز ،335 افراد ہلاک ہوئے اسپین میں ایک لاکھ 37 ہزار نئے کیسز ،148 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اٹلی میں ایک لاکھ 90 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ، 183 افراد کی موت ہوئی۔ ارجنٹائن میں 95 ہزار ، کینیڈا 39 ہزار، پولینڈ 17 ہزار اور ہالینڈ میں 24 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔