Tuesday, April 16, 2024

امید ہے روس سے تعلقات میں پاک امریکا مشترکہ مفادات کو مدنظررکھا جائے گا، نیڈ پرائس

امید ہے روس سے تعلقات میں پاک امریکا مشترکہ مفادات کو مدنظررکھا جائے گا، نیڈ پرائس
February 24, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا امید ہے روس سے تعلقات میں پاک امریکا مشترکہ مفادات کو مدنظررکھا جائے گا۔

امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس  پر ردعمل جاری کر دیا۔ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خوشگوار قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا امریکا وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے آگاہ ہے ۔ امید ہے روس سے تعلقات میں پاک امریکا مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ ہر ملک کی ذمہ داری ہے پیوٹن کے خیالات کیخلاف آواز اٹھائے۔ یوکرائن پر روسی حملے پر پاکستان کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کر دیا ہے۔ امریکا کی سفارتی کوششوں سے بھی پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستان سے امریکا کے دیرینہ تعلقات اور شراکت داری ہے۔