Monday, May 6, 2024

امید ہے پاکستان سنگین حالات سے نکل آئے گا، شیخ رشید

امید ہے پاکستان سنگین حالات سے نکل آئے گا، شیخ رشید
November 16, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے امید ہے پاکستان سنگین حالات سے نکل آئے گا۔

 راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا پندرہ دن کے اندر بہتر فیصلے سامنے آئیں گے۔عدلیہ کا فرض ہے الیکشن کی راہ نکال کر لوگوں کو افراتفری سے نکالے۔ تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ایک تعیناتی پر ہیجان پیدا کیا گیا ہے۔ ملک میں بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ جو بھی چیز یہ نکالتے ہیں وہ عمران خان کے حق میں جاتی ہے۔ سائفر کے معاملے پر عمران خان نے کوئی یوٹرن نہیں لیا۔ عمران خان بیس یا اکیس نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔

اس سے قبل شیخ رشید کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورات کر رہے ہیں،پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی۔ ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے۔ اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آ گئی ہے۔ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتے ہیں وہ آ نہیں سکتا۔