Friday, April 19, 2024

امریکی سینٹکام کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات ، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

امریکی سینٹکام کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات ، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
August 19, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - امریکی سینٹکام کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی و استحکام، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹکام کمانڈر کی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو آمد ہوئی جہاں انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ سینٹکام چیف نے انسداد دہشتگردی جنگ، تجربات اور علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاک امریکا  تربیتی پروگرام پر بھی بات ہوئی۔ سینٹکام چیف نے آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا اور تاریخی ادوار میں گہری دلچسپی لی۔