Friday, April 19, 2024

امریکی سینٹ نے 430 ارب ڈالر کے معاشی بل کی منظوری دیدی

امریکی سینٹ نے 430 ارب ڈالر کے معاشی بل کی منظوری دیدی
August 8, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی سینٹ نے 430 ارب ڈالر کے معاشی بل کی منظوری دیدی۔

امریکی سینٹ سے منظور ہونے والی رقم سے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام، مہنگائی اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

اس رقم سے کارپوریٹ ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا، نومبر میں مڈ ٹرم الیکشن سے قبل بل کی منظوری امریکی صدر بائیڈن کی بڑی فتح قرار دی جارہی ہے۔