امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں روز مندی

نیو یارک (92 نیوز) - امریکی اسٹاک مارکیٹ مسلسل پانچویں روز بھی مندی کا شکار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں صفر عشاریہ 26 ڈالر کا اضافہ بعد 119 ڈالر 18 سینٹ فی بیرل پرریکارڈ کی گئی جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں صفر عشاریہ 23 ڈالر کا اضافہ سے 121 ڈالر 38 سینٹ فی بیرل پرآ گئی۔
یورپین اسٹاک مارکیٹس میں دوسرے روز بھی مندی سے مارکیٹ سے سرمائے کا انخلا جاری ہے۔ جرمن ڈیکس انڈیکس 0.91 فیصد کمی سے 13 ہزار 304 پوائنٹس پر بند، برطانوی ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.25 فیصد گر کر 7 ہزار187 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ فرانس کا سی اے سی انڈیکس 1.20 فیصد گر گیا ،5ہزار 949پوائنٹس پر بند ہوا اور یورو اسٹاکس انڈیکس 1.26فیصد کمی سے 407.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کساد بازاری اور ڈالر کی قدر بڑھنے سے سونے کی قیمت میں کمی آ ئی ہے ۔ سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کی کمی سے1810 ڈالر ہو گئی۔ اندی کی فی اونس قیمت 0.27 ڈالرکی کمی سے20.98 ڈالر ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں کاپر اور پلاٹینم کےنرخ گرنے سے فی گرام کاپر کی قیمت0.7ڈالر کی کمی سے4.13 ڈالر ہو گئی اور پلاٹینم کی فی اونس قیمت 20 ڈالرکی کمی سے 911 ڈالر پرریکارڈ ک گئی۔
افراط زر کے باعث امریکی بانڈز میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ۔ 10 سالہ بانڈز پر منافع کی شرح3.45 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ دوسالہ ٹریژری بانڈز پر منافع 3.43 فیصد پر پہنچ گیا اور 30سالہ بانڈز پر منافع 3.48 فیصد پر ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی بانڈز پر منافع کی شرح گزشہ ایک دہائی میں سب سے زیادہ ہے جبکہ دوسری جانب امریکی اسٹاک مارکیٹ مسلسل پانچویں روز مندی کا شکا ر رہی۔ سرمایہ کار شرح سود میں اضافے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ڈاؤ انڈیکس 0.50 فیصد کمی سے 30ہزار 364 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس0.38فیصد کمی سے تین ہزار 735 پو ائنٹس پر بند جبکہ نیسڈیک انڈیکس میں 0.18 فیصد ریکوری ، 10 ہزا ر828 پوائنٹس پر بند ہوا۔