Thursday, March 28, 2024

امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کے اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا

امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کے اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا
June 24, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کے اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ عوامی مقامات پر بھی اسلحہ رکھنا امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کا بنیادی حق قرار دے دیا۔

امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ چھ تین کے تناسب سے سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عوام میں اسلحہ لے کر جانا امریکیوں کا بنیادی حق ہے اور امریکی آئین اسلحہ رکھنے اور عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

امریکی صدر نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ صدر جو بائیڈن نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ عقل اور آئین دونوں سے متصادم ہے۔ امریکیوں کی حفاظت کے لیے بطور معاشرہ ہمیں زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے۔