واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی سپریم کورٹ نے کانگریس کو سابق صدر ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے دیکھنے کی اجازت دے دی۔
امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کانگریس کی کمیٹی کو انکم ٹیکس گوشوارے حاصل کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں کو کانگریس کی کمیٹی کو جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
کانگریس کمیٹی تین سال سے سابق صدر ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی کہ کانگریس کو ٹیکس گوشواروں تک رسائی سے روکا جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتیس اکتوبر کو عدالت میں ٹیکس ریٹرن کمیٹی کو نہ دینے کی درخواست دائر کی تھی۔