Saturday, April 27, 2024

امریکی سپریم کورٹ کا غلط تاریخوں والے ڈاک بیلٹس مسترد کرنے کا حکم

امریکی سپریم کورٹ کا غلط تاریخوں والے ڈاک بیلٹس مسترد کرنے کا حکم
November 3, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - مڈٹرم الیکشن سے قبل امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے صدر بائیڈن کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

 امریکا کی سیاست میں الزامات اور دھمکیوں کی گونج بڑھ گئی۔ امریکی سپریم کورٹ نے غلط تاریخوں والے ڈاک بیلٹس کو مسترد کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے ووٹوں کو مسترد کرنے سے انتخابی نتائج پر اثر پڑے گا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میل کئے گئے بیلٹس کو بڑا گھپلا قرار دیا تھا۔

ادھر امریکی صدر بائیڈن نے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے غیر جمہوری عناصر کو خبر دار کیا ، بولے  کوئی غلطی نہ کریں، جمہوریت ہم سب کے لیے بیلٹ پر ہے ۔ مڈٹرم الیکشن کے نتائج  تسلیم نہ کرنے کی دھمکیاں  جمہوریت  کے لئے خطرہ  ہیں ۔ چھ ریپبلکن امیدواروں    کی دھمکیوں  کے پیچھے سابق صدر ڈونلڈ  ٹرمپ ہیں۔