واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سیاست میں تشدد اور دھمکیوں کی باز گشت سنائی دینے لگی۔ امریکی صدر کے مڈٹرم الیکشن میں تشدد کے خدشات درست ثابت ہونے لگے۔
شمالی کیرولائنا میں انتخابی عملے اور ووٹرز کو دھمکیاں ملنے لگیں۔ حکام نے دھمکیوں کے 14 واقعات درج کئے ہیں ۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2020 کے الیکشن چوری ہونے کا بیانیہ مقبول ہونے سے حکام پریشان ہیں۔
ایریزونا میں بھی انتخابی عملے کو دھمکانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ دیگر ریاستوں میں بھی ریپبلکن سے منسلک گروپوں کی جارحانہ مہم جوئی کی اطلاعات ہیں۔