Friday, March 29, 2024

امریکی صدر نے چین اور روس کو ہدف بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا

امریکی صدر نے چین اور روس کو ہدف بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا
October 13, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی صدر جو بائیڈن نے چین اور روس کو ہدف بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

امریکی صدر بائیڈن نے قومی سلامتی کی حکمت عملی کا اعلان کیا۔ وائٹ ہاؤس نے طویل عرصے سے التوا کا شکار قومی سلامتی کی  حکمت عملی کا اعلان کر دیا۔ اس میں جمہوری ممالک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور امریکی نئی پالیسی  میں  چین کے عروج کو روکنے کی کوشش کا  بھی ذکر ہے۔

پالیسی  میں لکھا ہے کہ  چین بین الاقوامی نظم کو نئے سرے سے ڈھالنے کے ارادے کو رکھتا ہے۔ یوکرین جنگ نے  یورپ  میں امن کو تباہ کر دیا ہے۔ جمہوری  نظام حکومت کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ہمیں جمہوریت  کو مضبوط  اور عوام کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہو گا۔