Saturday, April 20, 2024

امریکی صدر کا یوکرین کو روس سے مذاکرات کا مشورہ

امریکی صدر کا یوکرین کو روس سے مذاکرات کا مشورہ
November 6, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - یوکرین کے تنازع میں اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے، امریکی صدر نے یوکرین کو روس سے مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے یوکرینی صدر کو پیوٹن سے مذاکرات کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ کے باعث افریقی ممالک میں اناج کی قلت اور عالمی معیشت کو بڑے  نقصان کا سامنا ہے، مذاکرات کی طرف نہ جانے سے یورپ، افریقہ اور لاطینی امریکا کے ممالک میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

امریکی اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین جنگ نے ہمارے حقیقی شراکت داروں کو تھکا دیا ہے۔

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 400 ملین ڈالر مالیت کی فوجی امداد کا اعلان

روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکا نے یوکرین کے لیے مزید 400 ملین ڈالر مالیت کی فوجی امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیج رہا ہے۔پینٹاگون کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جرمنی میں ایک سیکیورٹی امدادی ہیڈکوارٹر قائم کر رہے ہیں جو یوکرین کے لیے تمام ہتھیاروں کی منتقلی اور فوجی تربیت کی نگرانی کرے گا۔پینٹاگون نے کہا کہ امریکی فوجی امداد میں فضائی دفاع کے لیے فنڈنگ بھی شامل ہے۔