Tuesday, April 16, 2024

امریکی صدر کا روسی طیاروں کے لئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا روسی طیاروں کے لئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان
March 2, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی طیاروں کے لئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

جو بائیڈن نے پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرتے ہوئے کہا پیوٹن کو نہیں پتا اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ روسی صدر دنیا میں تنہا ہے۔ امریکا نیٹو رکن ممالک کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کرے گا۔ تحفظ کیلئے امریکی فوج بھجوا رہے ہیں۔ پیوٹن نے یورپ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

 جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کا یوکرین پر حملہ کرنے کا منصوبہ سوچا سمجھا اور بلااشتعال تھا ۔ جب آمر اپنی جارحیت کی قیمت نہیں اٹھاتے تو وہ مزید افراتفری پھیلاتے ہیں۔