Monday, May 6, 2024

امریکی صدر کا روس سے لڑنے کے لئے فوج بھیجنے سے انکار

امریکی صدر کا روس سے لڑنے کے لئے فوج بھیجنے سے انکار
February 25, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے روس سے لڑنے کے لئے فوج بھیجنے سے انکار کر دیا۔

یوکرائن پر حملے روکنے کیلئے فرانس کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ روس نے حملے روکنے سے انکار کر دیا۔

فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے روسی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور معاملہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنے کی دعوت دی تاہم صدر پوٹن نے مغربی ممالک کو تنازع سے دور رہنے کی تنبیہ کر دی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ کوئی بھی روس کے راستے میں آیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہ دیکھا ہو گا۔

دوسری طرف فرانسیسی وزیرخارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ پوٹن دھمکیاں دیتے ہوئے یہ بھی جاری رکھیں گے کہ نیٹو کے پاس بھی جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

 ادھر امریکا نے یوکرائن میں فوج بھیجنے سے انکار کر دیا۔ صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک یوکرائن میں اپنی فوج بھیجنے کے بجائے اقتصادی پابندیاں لگا کر روسی کو معاشی اور دفاعی طور پر کمزور کرے گا۔

دوسری طرف یوکرائنی صدر نے شکوہ کیا ہے کہ عالمی برادری نے انہیں روس سے لڑنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا ہے۔ نیٹو ہمارے تحفظ کیلئے کوئی ضمانت بھی دینے کو تیار نہیں۔ یورپ والے روس سے ڈرے بیٹھے ہیں۔

یوکرائنی صدر زیلنسکی نے یورپ کے 27 لیڈرز سے سوال کیا کہ کیا یوکرین نیٹو میں شامل ہوگا؟ انہوں نے اس بات پر بھی آمادگی ظاہر کی کہ کوئی تیسرا فریق ضمانت دے تو وہ روس کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں۔