Monday, June 27, 2022

امریکی صدر جوزف بائیڈن کی’’ انڈیا بحرالکاہل حکمت عملی‘‘ کا اجراء

امریکی صدر جوزف بائیڈن کی’’ انڈیا بحرالکاہل حکمت عملی‘‘ کا اجراء
February 17, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوزف بائیڈن نے ’’ انڈیا بحرالکاہل حکمت عملی‘‘ کا اجراء کر دیا۔ پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

 جو بائیڈن بھی ٹرمپ کے راستے پر چل پڑا۔ امریکا چین کے خلاف صف بندی کیلئے بھارت کو مضبوط کرے گا۔ بائیڈن نے بھی انڈیا کو بڑا دفاعی شراکت دار، "نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر" قرار دے دیا ۔ نئی امریکی حکمت عملی میں  بھارت اُبھرتا ملک، اہم شراکت دار اور جنوبی ایشیاء، بحر ہند کا قائد قرار دیا گیا۔ امریکا نے بھارت کے ساتھ تذویراتی، دفاعی صلاحیت اور اشتراک میں وسعت کا عندیہ دے دیا۔

حکمت عملی کے متن کے مطابق امریکہ بھارت کو معاشی، تکنیکی، صحت، خلائی اور سائبر امور میں معاونت فراہم کرے گا۔ ہندوستان ہم آہنگ ذہن والا شراکت دار، جنوبی ایشیاء اور بحر ہند کا رہنما ملک ہے۔ پاکستان کا امریکی حکمت عملی میں کہیں ذکر ہی نہیں۔ امریکی صدر کی حکمت عملی میں چین دشمنی، علاقائی اثرو رسوخ ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

حکمت عملی میں یورپ سمیت بھارت، آسٹریلیا، جاپان اور جنوبی کوریا امریکی اتحادی قرار دیئے گئے۔ اتحادیوں کے ساتھ دفاعی صنعت کو باہم منسلک، دفاعی آلات کی ترسیل کو بہتر کیا جائے گا۔ مجموعی فوائد اور فوجی مقاصد کے لیے اہم ٹیکنالوجیز کی مشترکہ پیداوار کو تیز کیا جائے گا۔