Friday, April 26, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کشیدگی پر مغربی رہنماؤں کے ساتھ رابطے تیز کردیئے

امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کشیدگی پر مغربی رہنماؤں کے ساتھ رابطے تیز کردیئے
February 19, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کشیدگی پر مغربی رہنماؤں کے ساتھ رابطے تیز کردیئے۔

جوبائیڈن کا کینیڈا، فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، رومانیہ اور یورپی کمیشن کے رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، مغربی رہنماؤں نے یوکرائنی سرحد پر روسی فوج کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا۔

مغربی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ یوکرائن کی سرحد پر روسی افواج کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی، مغربی رہنماؤں نے یوکرائن کے تحفظ اور سفارت کاری کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔