Thursday, April 25, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کو خطرناک ملک کہہ دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کو خطرناک ملک کہہ دیا
October 15, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کو خطرناک ملک کہہ دیا۔

ڈیموکریٹک کانگریس کمپیئن کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے جوبائیڈن کی پاکستان پر بھی الزام تراشی کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، ان کے خیال میں پاکستان خطرناک ممالک میں سے ایک ہے۔

امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی سے خطاب میں روس اور چین پر بات کرتے ہوئے پاکستان کا حوالہ دیا۔