Friday, April 19, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن کا دوسری مدت کیلئے الیکشن لڑنے کا عندیہ

امریکی صدر جوبائیڈن کا دوسری مدت کیلئے الیکشن لڑنے کا عندیہ
September 19, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی صدر جوبائیڈن نے دوسری مدت کےلیے الیکشن لڑنے کا عندیہ دیدیا۔

صدر بائیڈن کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ 2024  میں دوسری مدت کے لئےالیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، خواہش ہے کہ الیکشن لڑوں، لیکن یہ ایک پختہ فیصلہ نہیں، اس کا انحصار میری صحت پر ہے۔

تائیوان پالیسی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ امریکی افواج چین کے حملے کے خلاف تائیوان کا دفاع کرے گی۔ ٹرمپ کے گھر سے ملنے والی دستاویزات پر بریفنگ نہیں دی گئی، محکہ انصاف اس معاملے کودیکھ رہا ہے۔ میں ٹرمپ کے معاملے پر خود کو بیچ میں نہیں لانا چاہتا۔ دستاویزات سے قومی سلامتی کے اہم راز افشا ہونے کا علم نہیں ہے۔

امریکی صدر نے اعلان کیا کہ امریکا میں کورونا وباء کا خاتمہ ہوچکا ہے، اس کےمکمل تدارک کے لئے ہم کام کررہے ہیں۔