Thursday, April 25, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن اپنا کھانا لینے خود ریسٹورانٹ چلے گئے

امریکی صدر جوبائیڈن اپنا کھانا لینے خود ریسٹورانٹ چلے گئے
October 14, 2022 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) - امریکی صدر جوبائیڈن اپنا کھانا لینے خود ریسٹورانٹ چلے گئے۔

امریکی صدر جوبائیڈن لاس اینجلس دورے پر ایک برگر شاپ پر روکے اور اپنا آرڈر کیا ہوا کھانا لیا، برگر شاپ والے نے انہیں پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ دیا تو امریکی صدر مسکرانے لگے اور جیب سے بل سے تین گنا زیادہ رقم نکال کر دکان والے کو دی اور کہا کہ اس میں اپنی ٹپ بھی لے لو اور باقی کسی دوسرے گاہک کو فری کھانا دے دینا۔