Tuesday, November 28, 2023

امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی ہم منصب کو ایک بار پھر آمر قرار دیدیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی ہم منصب کو ایک بار پھر آمر قرار دیدیا
November 16, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ایک بار پھر آمر قرار دے دیا۔

چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ چینی صدر شی جن پنگ ایک آمر ہیں۔ چینی صدر ایک کمیونسٹ ملک چلا رہے ہیں جو امریکا سے مختلف طرز حکومت ہے۔

جو بائیدن کے اس تبصرے پر بیجنگ کی جانب سے ردعمل آنے کا امکان ہے، اس سے پہلے جون میں بھی چین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا جب صدر بائیڈن  نے ایسا ہی تبصرہ کیا تھا۔