امریکی ریپر کین ویسٹ کا امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان
نیویارک (92 نیوز) - مشہور امریکی ریپر کین ویسٹ نے 2024 کے لیے امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
کین ویسٹ نے سوشل میڈیا پر صدارتی مہم کے لوگو کی ویڈیو جاری کی۔ کین ویسٹ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ان کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے۔ امریکی ریپر نے یہ دعویٰ اس وقت کیا جب گزشتہ دنوں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گالف کلب میں گئے تھے۔
کین ویسٹ اس سے قبل بھی 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کا حصہ بن چکے ہیں جس میں انہیں ناکامی کا سامنا ہوا اور وہ محض 70 ہزار ووٹ حاصل کرسکےتھے۔
کین ویسٹ کے مطابق جب انہوں نے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ان کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے چلاتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر شکست کھانے والا ہوں۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی 2024 کا صدارتی انتخاب لڑنے کے خواہشمند ہیں۔