امریکی ریاست ٹینیسی کے چڑیا گھر میں نایاب زرافے کی پیدائش
ٹینیسی (92 نیوز) - امریکی ریاست ٹینیسی کے چڑیا گھر میں نایاب زرافے کی پیدائش ہوئی ہے۔
امریکی ریاست ٹینیسی کے چڑیا گھر میں ایسا نایاب زرافہ پیدا ہوا ہے، جس کے جسم پر کوئی نشان نہیں اور اس کی جلد ایک گھوڑے جیسی ہے۔
ایسا ہی ایک زرافہ 1972 میں ٹوکیو میں پیدا ہوا تھا، تاہم اب یہ دنیا میں ایسا واحد زرافہ ہے، جس کے جسم پر دیگر زرافوں کی طرح کوئی نشان نہیں۔