Tuesday, April 16, 2024

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کا قتل، مشتبہ ملزم گرفتار

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کا قتل، مشتبہ ملزم گرفتار
August 10, 2022 ویب ڈیسک

نیو میکسیکو (92 نیوز) - امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کے قتل میں مشتبہ ملزم گرفتار ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو میکسیکو میں پے در پے واقعات کے دوران 2 پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے 4 مسلمانوں کو قتل کیا گیا۔ نعیم حسین کو 5 اگست، افضل حسین کو یکم اگست، آفتاب حسین کو 26 جولائی اور محمد نامی شخص کو گولی ماری گئی تھی۔ نعیم اور افضل حسین کا تعلق پاکستان جبکہ آفتاب حسین اور محمد احمدی کا تعلق افغانستان سے تھا۔