Friday, September 20, 2024

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے اسپتال میں فائرنگ، پولیس کارروائی میں ملزم ہلاک

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے اسپتال میں فائرنگ، پولیس کارروائی میں ملزم ہلاک
November 18, 2023 ویب ڈیسک

کنکورڈ (92 نیوز) - امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے اسپتال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو ہلاک کردیا۔

واقعہ میں اسپتال کے تمام افراد محفوظ رہے، واقعہ کنکورڈ شہر کے سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپتال میں نفسیاتی مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔