Friday, March 29, 2024

امریکی ریاست کولوراڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 25 زخمی

امریکی ریاست کولوراڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 25 زخمی
November 21, 2022 ویب ڈیسک

کولوراڈو (92 نیوز) - امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر کولوراڈو اسپرنگ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت اینڈرسن لی کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔