Saturday, July 27, 2024

امریکی ریاست ہوائی میں آگ سے اموات کی تعداد 80 ہوگئی

امریکی ریاست ہوائی میں آگ سے اموات کی تعداد 80 ہوگئی
August 12, 2023 ویب ڈیسک

ہوائی (92 نیوز) - امریکا کی ریاست ہوائی میں آگ سے اموات کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔آگ سے سیکڑوں مکانات اور عمارتیں مکمل طور پر جل گئیں، جبکہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکا کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی، جنگلات میں لگی آگ سے تاریخی سیاحتی مقام لہینہ بھی جل کر تباہ ہوگیا۔ کاؤنٹی ماوؤی تقریبا مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکی ہے، 1700 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

آگ کی وجہ بجلی ااور موبائل فون سروس بھی بند ہے۔ گورنر کے مطابق جلے ہوئے گھروں میں اب بھی کئی افراد کی لاشیں موجود ہوسکتی ہیں، اب بھی تقریبا ایک ہزار افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔