Sunday, September 8, 2024

امریکی وزیرخارجہ کا اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر اور مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکی وزیرخارجہ کا اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر اور مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
November 17, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی وزیرخارجہ کا اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر اور مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جنگ بندی پرکوئی بات نہیں ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انٹونی بلنکن نےغزہ کے بحران پر بات چیت کی، اسرائیلی وزیر بینی گینٹز سے امداد کی ترسیل پر بات ہوئی، اسرائیلی وزیر نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کوششوں سے آگاہ کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مصری ہم منصب سے بھی غزہ میں انسانی بحران بارے بات کی، بلنکن نے سامح شکری کو بتایا امریکا فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتا ہے۔