Friday, September 20, 2024

امریکی مشن وعوام کی جانب سے پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر مبارکباد

امریکی مشن وعوام کی جانب سے پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر مبارکباد
August 13, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان میں امریکی مشن، امریکی عوام کی جانب سے پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر مبارکباد دی گئی۔

پاکستان کا 76 واں یوم آزادی پر پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین گزشتہ سال تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہے، دوطرفہ سطح پر صحت، توانائی، موسمیاتی تغیر پر مذاکرات کا آغاز ہوا، گزشتہ برس کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی بحالی کے لیے مل کر کام کیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا، پاکستان سبز اتحاد دوطرفہ سطح پر تبدُّل پذیر قدم ہے، جو ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے، باہمی تجارت میں اضافے، ملازمتوں، صنعتوں، روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ باہمی اقدامات سے ہم زیادہ مضبوط، مستحکم اور خوشحال مستقبل قائم کر سکیں گے۔