واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی مدٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس اور ری پبلیکنزمیں سخت مقابلہ ہے، سینیٹ میں دونوں جماعتیں 49، 49 نشستوں کے ساتھ برابر ہیں۔
امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج کے مطابق دونوں جماعتیں سینیٹ میں کنٹرول حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں، ڈیموکریٹ اور ری پبلیکن پارٹی اس وقت کے نتائج کے مطابق 49,49 نشستوں کے ساتھ برابر ہیں جو جماعت بھی مزید 2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی سینیٹ کا کنٹرول اس کے پاس چلا جائے گا۔
ادھرامریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ایریزونا میں ڈیموکریٹ امیدوار گریگ سٹینٹن سینیٹ نشست جیت جائیں گے جس کے بعد ڈیموکریٹس کی سیٹیں 50 ہو جائیں گی، ایسے میں تمام نظریں امریکی ریاست نیواڈا کے نتائج پر لگی ہوئی ہیں۔
ادھر ایوان نمائندگان میں ری پبلیکنزکو برتری حاصل ہے، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ری پبلکینز کو 211 نشستیں حاصل ہیں جبکہ ڈیموکریٹ 203 نشستوں کے ساتھ پیچھے ہے، ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کے لئے 218 نشستیں حاصل کرنا ہوں گی۔
ادھر گورنر کے انتخابات میں بھی دونوں جماعتوں میں سخت مقابلہ ہے، ری پبلکنز 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ڈیموکریٹ کے پاس 23 نشستیں ہیں۔