Saturday, September 21, 2024

امریکی جج نے صحافی خاشقجی کے قتل پر سعودی ولی عہد کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا

امریکی جج نے صحافی خاشقجی کے قتل پر سعودی ولی عہد کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا
December 7, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بڑا ریلیف دے دیا۔

امریکی جج نے صحافی خاشقجی کے قتل پر سعودی ولی عہد کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔ عدالت نے امریکی حکومت کا محمد بن سلمان کو  استثنیٰ حاصل ہونے کا مؤقف تسلیم کر لیا۔ امریکی جج نے کہا محمد بن سلمان کے صحافی کے قتل میں ملوث ہونے کی مضبوط دلیل دی گئی لیکن سعودی ولی عہد استثنیٰ کے حقدار ہیں۔ عدالت کے پاس امریکی حکومت کے سرکاری موقف کو مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔