Sunday, May 5, 2024

امریکی حکومت نے پاکستان کو ایف 16 کے پرزوں کی فروخت سے متعلق کانگریس کو آگاہ کر دیا

امریکی حکومت نے پاکستان کو ایف 16 کے پرزوں کی فروخت سے متعلق کانگریس کو آگاہ کر دیا
September 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد(92 نیوز) - امریکی حکومت نے پاکستان کو ایف 16 کے پرزوں کی فروخت سے متعلق کانگریس کو بھی آگاہ کر دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ طیاروں کی مرمت سے دہشت گردوں کےخلاف کارروائیوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے آلات کی فروخت کی منظوری دی تھی۔ پینٹاگون کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان 45 کروڑ ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔ سامان کا مرکزی ٹھیکہ ایرواسپیس کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کو دیا جائے گا۔ امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کے مرمتی سامان فراہم کرنے کی درخواست حکومت پاکستان نے کی تھی۔ اس ممکنہ فروخت بارے کانگریس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔