امریکی حکام پاکستان میں مختلف سیاسی فریقین اور عہدیداران سے ملتے رہتے ہیں، نیڈ پرائس
واشنگٹن (92 نیوز) - ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے امریکی حکام پاکستان میں مختلف سیاسی فریقین اور عہدیداران سے ملتے رہتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما کی امریکی سفیر سے ملاقات پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل آ گیا۔ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس کہتے ہیں امریکی حکام مختلف سیاسی فریقین اور عہدیداران سے ملتے رہتے ہیں۔ یہ تصدیق نہیں کر سکتے پاکستان میں امریکی اہلکار کن افراد سے ملے ہیں۔
نیڈ پرائس نے مزید کہا ڈونلڈ لو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سنیئر اہلکار اور سیکرٹری برائے سینٹرل و ساؤتھ ایشیا ہیں۔ مذہبی آزادی سے متعلق تحفظات بھارت تک پہنچاتے رہے ہیں۔ سیکرٹری بلنکن نے حاصل شدہ حقائق میں فیصلہ کیا کہ بھارت کسی لسٹ میں شامل نہیں۔