Friday, March 29, 2024

امریکی عہدیداروں کی دوحہ میں طالبان کے وفد سے ملاقات

امریکی عہدیداروں کی دوحہ میں طالبان کے وفد سے ملاقات
October 9, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - امریکی عہدیداروں کی دوحہ میں طالبان کے وفد سے ملاقات ہوئی۔

سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کوہن اور طالبان انٹیلی جنس سربراہ عبدالحق واثق کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدیداروں نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کا معاملہ اٹھایا۔ طالبان نے منجمد افغان رقم میں سے ساڑھے تین ارب ڈالر کے اجرا پر بات چیت کی۔ امریکا کو یقین نہیں ہے کہ فنڈز سے افغان عوام کو فائدہ پہنچے گا۔