Sunday, September 8, 2024

امریکی غلاموں کی غلامی سے موت بہتر ہے، عمران خان

امریکی غلاموں کی غلامی سے موت بہتر ہے، عمران خان
September 25, 2022 ویب ڈیسک

کرک (92 نیوز) - عمران خان کا کہنا ہے امریکی غلاموں کی غلامی سے موت بہتر ہے۔

عمران خان نے کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ان چوروں کی کبھی غلامی نہیں کروں گا۔ بیرونی سازش کے تحت ان ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا۔ ہماری حکومت نے بھارت سے تجارت ختم کی۔ مریم نواز اپنے داماد کے لیے پاور پلانٹ منگوانا چاہتی ہیں۔ یہ پیسے کے غلام ہیں۔ ان کو کشمیریوں کی قربانیوں کی کوئی پراوہ نہیں۔ یہ حکومت میں آتے ہیں تو ملک مقروض ہوتا ہے اور ان کی جائیدادیں بنتی ہیں۔ میں نے ایک ان سوئنگ تیار کر رکھی ہے جس سے ایک گیند پر تین وکٹیں گرائیں گے۔

عمران خان نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے رحمت اللعالمین اتھارٹی ختم کر دی۔ وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو اس اتھارٹی کو بحال کر دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمران پیسے کے غلام ہیں۔ کارکن تیار رہیں وہ بہت جلد اس حکومت کے خلاف نکلنے کی کال دیں گے۔