Friday, April 26, 2024

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 89 اعشاریہ آٹھ ایک ڈالر فی بیرل ہو گیا

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 89 اعشاریہ آٹھ ایک ڈالر فی بیرل ہو گیا
February 8, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک اعشاریہ پانچ ایک کی کمی سے 89 اعشاریہ آٹھ ایک ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان برف پگھلنے سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کو لگام لگ گئی۔ دوسرے روز بھی امریکی برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی  دیکھنے میں آئی ہے۔

 امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.70 ڈالر کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل  89.48 ڈالر پر فروخت ہورہا ہے جبکہ  برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1 اعشاریہ 95 ڈالر کی کمی سے برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر 90.78 ڈالر پر آ گئی۔

عالمی  مارکیٹ میں ملائیشین  پام آئل کی  فی  ٹن قیمت   میں 26.28 ڈالر کی کمی  ہوئی ہے جس کے بعد ملائیشین   پام  آئل کی فی ٹن   قیمت    1354.74 ڈالر پر آ گئی ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق امریکہ میں برف کے طوفان اور شدید سردی میں کمی کے بعد سپلائی بحال ہونا شروع ہوئی ہے اور ایران تنازعہ میں کشیدگی میں کمی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں وقتی کمی ہوئی ہے۔ اگر ایران اور امریکا میں معاہدہ ہو جاتا ہے اور یوکرائن کا مسئلہ حل ہو گیا تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں توازن آسکتا ہے۔