Tuesday, April 23, 2024

امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی
January 17, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے، ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان سے زندگی معطل ہو کر رہ گئی۔ شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا، جارجیا اور فلوریڈا میں برف باری کے ساتھ ساتھ چلنے والی تیز ہواؤں نے بجلی کا نظام شدید متاثرہ کیا، لاکھوں افراد بجلی کے بغیر وقت گزار رہے ہیں۔

برفانی طوفان کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، جبکہ 8 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، صرف شمالی کیرولینا میں 95 فیصد پروازیں منسوخ کی گئیں۔

طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ تک گر گیا، حکام کی جانب سے نئے متوقع طوفان کے پیش نظر شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔