Friday, September 20, 2024

امریکی ڈالر کی انٹر بینک میں بھی ٹرپل سنچری مکمل، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

امریکی ڈالر کی انٹر بینک میں بھی ٹرپل سنچری مکمل، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
August 24, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - امریکی ڈالر کی انٹر بینک میں بھی ٹرپل سنچری مکمل ، پاکستانی کرنسی کی قدر مزید کم ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 314 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا دوسرے روز بھی مثبت اختتام ہوا۔

کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی پرواز نیچے آنے کو تیار نہیں۔ اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک میں بھی ڈالر کی ٹرپل سنچری مکمل ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہوکر300 روپے 22 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہوکر 314 روپے کا ہوگیا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کا رحجان رہا مارکیٹ 332  پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 750 پوائنٹس
کی سطح پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 316 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 47,994 جبکہ کم ترین سطح 47,463  رہی۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا فی تولہ سونا 2 لاکھ 32 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 99 ہزار 417 روپے برقرار رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر کے
اضافے سے فی اونس سونا 1915 ڈالر کی سطح پر آگیا۔