Thursday, April 18, 2024

امریکی ڈالر بےلگام، انٹربینک میں مزید 2 روپے 18 پیسے مہنگا

امریکی ڈالر بےلگام، انٹربینک میں مزید 2 روپے 18 پیسے مہنگا
September 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - امریکی ڈالر بےلگام ہوگیا، انٹربینک میں آج مزید دو روپے 18 پیسے مہنگا ہوگیا۔

آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 18 پیسے مہنگا ہوکر 231 روپے کا ہوگیا۔16  اگست سے اب تک ڈالر 18روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 238 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 139 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 100 انڈیکس 42001 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 0 اعشاریہ 33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔