Wednesday, April 24, 2024

امریکی ڈالر انٹربینک میں ایک روپیہ نو پیسے مہنگا

امریکی ڈالر انٹربینک میں ایک روپیہ نو پیسے مہنگا
August 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - امریکی ڈالر کی مسلسل دوسرے روز اونچی اڑان ہوئی۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ نو پیسے مہنگا ہو گیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 217روپے 75 پیسے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے ریٹس ہائی، 220 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

 دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن گذشتہ روز کی مندی کے بعد  منگل کو کاروبار میں  تیزی کا رحجان دیکھا  گیا  ۔ کاروبار میں  تیزی  کے باعث 100انڈیکس ہنڈریڈ انڈیکس  43 ہزار کی نفسیاتی حد عبور  کر گیا اور دن کا اختتام  43366 پوائنٹس کی سطح پر  ہوا  ۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 1 اعشاریہ 26 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ دن بھر مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 120 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔