واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی ایوانوں میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد میں اضافے کا مطالبہ گونجنے لگا۔
امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو خط لکھ دیا جس میں لکھا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امداد میں اضافہ کیا جائے۔ پاکستان کو سیلاب زدگان کے لئے 600 ملین ڈالر جاری کئے جائیں۔ امداد سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی جانیں بچائی جا سکیں گی ۔
شیلا جیکسن امریکی کانگریس میں پاکستان کی کاکس رہنما بھی ہیں۔