امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کا ٹیکس ریکارڈ حاصل کر لیا
واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی ایوان نمائندگان نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس ریکارڈ حاصل کر لیا ۔
سابق صدر نے ٹیکس ریکارڈ کمیٹی کے حوالے نہ کرنے کی عدالت میں درخواست دی تھی ۔ ٹرمپ کے گوشواروں تک رسائی کیلئے امریکی ایوان نمائندگان کمیٹی کو طویل قانونی جنگ لڑنا پڑی۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ٹیکس ریٹرن کو ہاؤس کمیٹی کے حوالے کرنے کا راستہ ہموار کیا تھا ۔ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے چیئر مین کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر زیادہ معلومات کا انکشاف نہ کرنے کا پابند ہوں۔ ری پبلکنز پارٹی نے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے ٹیکس ریکارڈز کے بارے میں ہمیں کوئی فکر مندی نہیں ہے۔