واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا۔
نینسی پیلوسی کا کہنا ہے ڈیموکریٹک پارٹی کی کانگریس میں قیادت کے لیے دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گی ۔ وقت آگیا ہے کہ نئی نسل قیادت کرے۔
ریپبلکنز کی جانب سے چیمبر کا کنٹرول دوبارہ سنبھالنے کے بعد نینسی پیلوسی کا بیان سامنے آیا ۔ ڈیموکریٹس نئی کانگریس کے لیے اگلے سال جنوری میں اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔
واضح رہے کہ117 ویں امریکی کانگریس نے حلف اٹھا لیا۔ ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی ایک بار پھر ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہوئی تھیں۔ نینسی پلوسی کو 209 کے مقابلے 216 ووٹ ملے تھے۔ نینسی پلوسی چوتھی مرتبہ ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہوئی تھی۔