Thursday, April 25, 2024

امریکی اٹارنی جنرل کی سابق صدر ٹرمپ کے گھر چھاپے کی تصدیق

امریکی اٹارنی جنرل کی سابق صدر ٹرمپ کے گھر چھاپے کی تصدیق
August 12, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی اٹارنی جنرل گارلینڈ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپے کی تصدیق کردی۔

امریکی اٹارنی جنرل گارلینڈ نے کہا ہے کہ ایف بی آئی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تفتیش کر رہی ہے اور ان کی جائیداد کی تلاشی لی ہے۔

سابق صدر کے مار اے لاگو ریزورٹ کی تلاشی کا مقصد ان کاغذات کا حصول ہے جو ٹرمپ دفتر چھوڑتے وقت اپنے ساتھ لے گئے۔ گارلینڈ نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر تلاشی کا حکم دینے کے فیصلے کی منظوری دی۔