Wednesday, April 24, 2024

امریکی اسٹاک مارکیٹ نیسڈیک اور ڈاؤجانز میں مندی

امریکی اسٹاک  مارکیٹ نیسڈیک اور ڈاؤجانز میں مندی
January 14, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) امریکی اسٹاک مارکیٹ نیسڈیک اور ڈاؤجانز میں مندی دیکھنے میں آئی۔

خصوصی طور پر ٹیکنالوجی  کمپنیز کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔ بیشتر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز گوگل ،ایمازون ،ایپل اور مائیکروسافٹ  کےشیئرز  میں کمی ریکارڈ ہوئی۔ سب سے زیادہ اسنیپ چیٹ کے شیئرز میں کمی ہوئی جو 10 فیصد تک گر گئے ہیں۔ نیسڈیک انڈکس میں 2.5 فیصد کمی ہوئی۔

ادھر  امریکی جاب  ڈیٹا میں بےروزگاری بڑھ گئی۔ بڑھتی مہنگائی  کے باعث سرمایہ کار شیئرز کی فروخت  میں مصروف نظر آئے۔ ایک روز قبل امریکا میں  مہنگائی کی شرح 7 فیصد رہی جو 40 سال میں سب سے زیادہ ہے۔ سرمایہ کار افراط زر سے مقابلے کیلئے امریکی مرکزی بینک کے اقدامات کے منتظر ہیں۔ اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے باعث تیل کی قیمت میں معمولی کمی آئی۔ برنیٹ کرؤڈ 81 پیسے کمی کے بعد 83.86 سینیٹ پر آ گیا۔