Thursday, March 28, 2024

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، خام تیل قیمتیں گر کر 100 ڈالر فی بیرل پر آگئیں

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، خام تیل قیمتیں گر کر 100 ڈالر فی بیرل پر آگئیں
March 15, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، خام تیل قیمتیں گر 100 ڈالر فی بیرل پر آگئیں، نیٹ فلیکس سٹریمنگ سروس کے حصص 52 ہفتے کی کم ترین سطح تک گر گئے، روس نے غیر ملکی ادائیگیاں اپنی کرنسی میں کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ مندے کی دلد ل سے نہ نکل سکی، شرح سود میں اضافہ کے بعد نیسڈک کمپوزٹ انڈیکس میں 262 پوائنٹ کی کمی ہوئی جبکہ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 31پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 8ڈالر تک گر گئی،،، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 7 ڈالر کمی سے 105 ڈالر پر آگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 8 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی بیرل 101 ڈالر کا ہوگیا۔

تیل سستا ہونے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت میں بھی 29 ڈالر کی کمی آگئی، جس کے بعد فی اونس سونا 1956 ڈالر کا ہوگیا، پلاٹینم فی اونس 40 ڈالر جبکہ پلاڈئیم کے فی اونس قیمت 420 ڈالر سستی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ جبکہ مکئی اور پام آئل سستا ہوگیا، گند م کی فی ٹن قیمت 7 یورو کے اضافے سے 380 یورو پر آگئی۔ مکئی کی قیمت 0.38 سینٹ کمی سے 7.26 بشل ہو گئی جبکہ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت 96 ڈالر کی کمی سے 1661 ڈالر پر آگئی۔