Friday, September 20, 2024

امریکی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان میں برتری

امریکی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان میں برتری
November 17, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان میں برتری مل گئی۔

امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے 218 نشستیں حاصل کر لیں۔ ڈیموکریٹس ایوان میں اپنی 9 نشستیں کھو بیٹھے اور 435 رکنی ایوان میں 211 نشستیں لے پائے۔

دوسری جانب سینیٹ کے انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز پر برتری حاصل کر لی۔ ایک اضافی نشست کے ساتھ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ ری پبلکنز ایک نشست کھو کر 49 نشستیں حاصل کر پائے۔ ایوان نمائندگان میں اکثریت کھو دینے سے صدر بائیڈن کیلئے قانون سازی مشکل ہو گئی۔ ری پبلکن لیڈر مچ میکونیل سینیٹ میں اقلیتی لیڈرمنتخب ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن  نے ایوان نمائندگان میں  جیت پر  ری پبلکنز پارٹی کو مبارکباد دی ہے  اور عوام کو ڈلیور کرنے کے لیے ری پبلکنز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، بولے امریکی عوام  اپنے نمائندوں سے اپنی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے کام کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔