واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی صدر جو بائیدن کا کہنا ہے امریکی الیکشن میں کالے پیسے کا استعمال سنگین مسئلہ ہے۔
امریکی صدر نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بہت زیادہ کالا دھن ریاست ہائے متحدہ میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال ہوتاہے ۔ یہ رجحان سیاست اور جمہوریت کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ڈسکلوز ایکٹ کی توثیق کی اور کہا کہ یہ ایک بل ہے جس کے تحت سیاسی تنظیموں کو بڑے عطیہ دہندگان کے نام ظاہر کرنا ہو نگے۔ مجوزہ قانون سازی غیر ملکی اداروں کے تعاون پر بھی پابندی لگائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اکثر طاقتور خصوصی دلچسپیاں کسی بھی قیمت پر انتخابات جیتنے کے لیے اشتہارات کو چلانے کے لیے فرنٹ گروپس کا استعمال کرتی ہیں جبکہ سیاسی پارٹیاں اپنے عطیہ دہندگان کو ظاہر نہیں کرتیں ۔