Friday, March 29, 2024

امریکہ نے خفیہ طور پر ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کر لیا

امریکہ نے خفیہ طور پر ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کر لیا
April 6, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - ہائپر سونک میزائلوں کی دوڑ شروع ہو گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے خفیہ طور پر ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کر لیا۔

رپورٹ میں کہا ہائپر سونک  میزائل کا تجربہ مارچ کے وسط میں کیا گیا ۔ امریکا نے  روس کے ساتھ کشیدگی سے  بچنے کے لئے  تجربے کی تشہیر نہ کی ۔ میزائل کو  مغربی ساحل سے بی 52 بمبار سے لانچ کیا گیا۔ میزائل نے 480 کلو میٹر  تک 65 ہزار فٹ  بلندی پر پرواز کی۔